پولیس افسروں کے تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

21 Feb, 2021 | 05:37 PM

Arslan Sheikh

فہد علی: آئی جی پنجاب نے 103 افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے۔ تعینات ہونے والوں میں ترقی پانیوالے 95 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شیربہادر کو ڈی ایس پی ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور، منظور احمد کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن سیون کلب لاہور، طارق ظفرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر انویسٹی گیشن صدر ، افتخاررسول کوایس ڈی پی اوشفیق آباد تعینات کیا ہے جبکہ سید ظفر عباس نقوی، شہزاد رفیق، فضل عباس کو سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیا ہے۔ حافظ عبدالماجد کو ایس ڈی پی او لوئر مال، رضوان یوسف کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ، مختار احمد کو ساہیوال عبدالستار کو منڈی بہاوالدین ، محمد احمد کو قصور، محمد اختر کو پاکپتن اور محمد یاسین کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم چکوال تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی اظہرعباس، محمد امجد، شاہد عباس امیر علی، زنیزہ احمد، محمد اکرم، غلام مرتضیٰ اور عبدالرؤف، محمد رئیس اور حفیظ الرحمان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئیں ہیں۔ ڈی ایس پی محمد اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، عبدالخلیل کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ثقلین جعفرکی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور محمد قاسم کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد کی گئی ہیں۔

سہیل ممتاز کو ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں راولپنڈی، سید اظہر حسن شاہ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی، طارق رانجھا کو ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ ، ناصر مشتاق کو ڈی پی او تاندلیاوالہ فیصل آباد، محمد سلیم کو ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال، محمد اشرف کو احمد پور سیال جھنگ، امانت علی کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد اورمحمد احمد کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ تعینات کردیا گیا جبکہ دیگر ڈی ایس پیز کی مختلف سرکلز میں تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں