یہ دھند ہے، یہ ڈسکہ ہے اور عمران خان ووٹ چوری کررہا ہے۔۔

21 Feb, 2021 | 05:27 PM

Read more!

سٹی 42: مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے ووٹ کی آخری دم تک حفاظت کی، ہر چیز پر قبضہ کرنے کے باوجود عوام نے عمران خان کو مسترد کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کو اغوا کر کے دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا، انہیں عوام کی نظر میں اپنی اوقات کا پتہ چل جانا چاہئے۔ م انہیں نہ صرف ڈسکہ، وزیر آباد بلکہ نوشہرہ سے بھی مسترد کر دیا۔

  مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں خوف و ہراس پھیلایا۔ 2 جانیں چلی گئیں، مریم نواز عمران خان نے عوام کو سمجھا دیا 2018 کے الیکشن میں ڈاکا ڈال کر کسی طرح مسلط کیا گیا اور ووٹ کیسے چوری کیا گیا۔

مزیدخبریں