مریم نواز ڈسکہ نہ جائیں، نقص امن کا خدشہ ہے: اعجاز چودھری

21 Feb, 2021 | 03:16 PM

Sughra Afzal

(فاران یامیں) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  کو ڈسکہ نہ جانے کا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں وہاں نقص امن کا خدشہ ہے، اگر کچھ ہوا تو خود ذمہ دار ہوں گی۔

  پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ سے ہمارے کارکن متاثر ہوئے جو افسوسناک معاملہ ہے، مسلم لیگ (ن) کے ورکرز جاوید بٹ کے پاس پستول تھا، جاوید بٹ اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا، جس کے نتیجے میں آٹھ لوگوں کو گولیاں لگیں، ہمارا ایک کارکن جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، انہی کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک اور صاحب ذیشان جاں بحق ہوئے ،ان کی اپنی گولی انکے اپنے بھتیجے کو  بھی لگی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کام (ن) لیگ کے ورکرز نے کیے اور قتل و غارت کی، ہم نے نامزد مقدمات کروادیئے ہیں، مریم ’’گوئندگے‘‘ جہاں یہ واقعہ ہوا، میں نے وہاں بھی درخواست دلوائی ہے کہ وہاں نقصِ امن کا خدشہ ہے۔

وزیر آباد کے حلقے کے حوالے سےاعجاز چودھری نے کہا کہ رزلٹ ابھی تک رکا ہوا ہے، جو 20، 22، 23 پولنگ سٹیشنز ہیں وہاں اب دوبارہ ووٹنگ کروا لیں، فساد نہ ڈالیں، ورنہ ہر جگہ پر مسئلے بنتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نہ الیکشن کمیشن سے خوش ہوں نہ ہی نا خوش ہوں، الیکشن کمیشن عدلیہ کی طرح ایک آزاد ادارہ ہے اس کا ہر فیصلہ قبول ہے۔

مزیدخبریں