ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاہک نے بیکری کے مالک کو آگ لگادی، ویڈیو وائرل

گاہک نے بیکری کے مالک کو آگ لگادی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معاشرے کی عمارت  برداشت، اخلاقیات، رواداری  اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے دنیا بھر میں عدم برداشت دن بدن بڑھتا جارہا ہے، یہ عدم برداشت آج ہمیں اس نہج پہ لے آیا کہ چھوٹے سے چھوٹے اختلافات پر خون بہنے لگا ۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے دنیا بھر میں تشدد قتل وغارت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔ایسا ہی ایک روح فرسا واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں قطار میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کرنے والا شحص آپے سے باہر ہو گیا اور اتنا سیخ پا ہوا کہ بیکری کے مالک کو آگ ہی لگا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیکری سے سامان لینے کے لیے آنے والے گاہک کو کورونا ایس او پیز کے تحت احتیاط کی وجہ سے قطار میں کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا تاہم جب وہ کاﺅنٹر پر پہنچا اور مطلوبہ چیزیں نہ مل سکی تو وہ غصے میں آگیا، اُس نے بیکری مالک سے جھگڑنا شروع کردیا، موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاﺅ کی کوشش کی لیکن غصے میں بپھرے گاہک نے پٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کر بیکری کے مالک پر پھینک دی۔

بیکری کے مالک کو وہاں موجود دیگر گاہکوں نے بچاتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا تاہم بیکری مالک کا ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا، کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

ماہرین نفسیات کے مطابق عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ 

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer