(سٹی42) پاکستانی لڑکی دانانیر کے الفاظ کو گانے میں ترتیب دینے والے بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے نے سوشل میڈیا پر اہم بات بتاتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ’ پاوری سانگ‘ نے اُن کی مقبولیت کے تمام اگلے پیچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکی دانا نیر نے گزشتہ دنوں ایک تقریحی مقام پر اپنی دوستوں کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو ان کی مقبولیت کا ذرایعہ بن گئی اور دیکھتے دیکھتے نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بلکہ بھارتی اور دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی اس کو خوب پسند کیا اور دانا نیر کے اس خوبصورت انداز کو سراہا، بعدازاں بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ’ پاوری سانگ‘ تیار کیا اور انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ صارفین نے ان کے اس اقدام کو پسند کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، اب تک یشراج کے تیار کئے گئے گانے کو64 لاکھ سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔
بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا کہناتھا کہ لوگ مجھے سانگ تیار کرنے کے لیے دلچسپ ویڈیوز بھیجتے ہیں اور پاوری ویڈیو بھی مجھے ایک صارف نے انسٹاگرام پر بھیجی تھی۔ دنانیر کی پاوری ویڈیو دیکھی تو پاوری سانگ تیار کرنے کے لیے فوراََ اپنے سٹوڈیو میں چلا گیا۔’ پاوری سانگ‘ تیار کیا اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کردیا۔میرا یہ پاوری سانگ کچھ ہی دیر میں اس قدر وائرل ہوا کہ اس نے میرے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔
یشراج کا مزید کہناتھا کہ میں دنانیر کی اس ویڈیو سے بہت متاثر ہوا ہوں، اُن کے تین جملوں نے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ تہلکہ مچادیا ہے، ہر ایک انسان اس سے بہت لطف اندوز ہورہا ہے۔
بعدازاں میں نے اپنا پاوری سانگ دنانیر کو بھی بھیجا اور اُنہیں بھی یہ اس قدر پسند آیا کہ اُنہوں نے اس پر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔جس کو صارفین نے اس قدر پسند کیا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ لوگ اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں گے۔ تیار کئے گئے اس گانے ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں آج سے پارٹی نہیں کروں گا صرف پاوری کروں گا کیونکہ جو مزہ پاوری کرنے میں ہے، وہ مزہ پارٹی کرنے میں نہیں ہے۔
View this post on Instagram