ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام مجسٹریٹس کے تھانے تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

تمام مجسٹریٹس کے تھانے تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال(شاہین عتیق) سیشن جج لاہور نے ڈسٹرکٹ کورٹ ضلع کچہری کے تمام مجسٹریٹس کے تھانے فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے کیس ایک دوسرے کی عدالتوں میں منتقل کر دیئے، اس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ 

سیشن جج نے بعض وجوہات کی بنا پر ضلع کچہری کے تمام اٹھارہ مجسٹریٹس کے تھانے فوری طور پر تبدیل کر دیئے، تمام مقدمات کو ایک دوسرے کی عدالتوں میں منتقل کر کے کام شروع کرا دیا گیا، سیشن جج نے جن ججوں کے تھانے تبدیل کیے ان میں سینئر سول جج عباس رسول، مجسٹریٹ ذوالفقار باری، غلام مرتضیٰ ورک، محمد علی، احمد عمران مظہر، کامران کرامت، بلال منیر، ایاز رفیق، محمد عمر، کامران ظفر، محمد وسیم افتخار سمیت اٹھارہ مجسٹریٹس شامل ہیں۔

  سیشن جج نے عدیل انور ہنجرا سول جج کو ضلع کچہری سے سول کورٹ ٹرانسفر کر دیا، ان کو کمرشل سے متعلقہ سات سو کیس دیئے گئے ہیں، یہ کیس عثمان سرور سول جج کی عدالت سے منتقل کیے گئے، تمام ججوں نے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے ترقی پانیوالے ایس پیز سمیت 28 افسروں کے تقررو تبادلے کردیئے، ظہیر احمد وی وی آئی پ سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، جبکہ محمد طاہر مقصود کو ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer