لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ حکومتی کمیٹی کے روبرو پیش

21 Feb, 2020 | 08:49 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ، نوازشریف کے نمائندے عطا اللہ تارڑ حکومتی کمیٹی کے روبرو پیش ہوگئے، کہتے ہیں کہ نواز شریف کی صحت بارے کمیٹی کو آگاہ کردیا، بال حکومت کی کورٹ میں ہے۔      

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر بشارت راجہ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، مومن علی آغا نے شرکت کی۔ نوازشریف کے نمائندے عطاء تارڑ نے کمیٹی کو نوازشریف کی صحت بارے آگاہ کیا۔

 نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دل کا علاج کیا جارہا ہے جس کے بعد انکے پلیٹ لیٹس اور دماغ میں خون کی سپلائی اور دیگر امراض کا علاج کیا جائے گا۔

 انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو ابھی بیرون ملک رکنے کا مشورہ دیا ہے، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے ڈاکٹر عدنان کو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے ن لیگ کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے،۔

ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ نے ڈاکٹر عدنان کو ویڈیو لنک پر لینے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو خط لکھا تھا، خط میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنا ن کو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہونے کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

حکومت کی خصوصی ٹیم نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم میں شامل نہیں، نواز شریف کا علاج کرنے والی اصل میڈیکل ٹیم ویڈیو لنک پر آنا چاہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں نواز شریف کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا تو کمیٹی خود سفارشات طے کرے گی۔

مزیدخبریں