( ملک اشرف، شاہد ندیم ) معروف بزرگ صوفی شاہ عنایت قادری کا عرس کے تمام انتظامات محکمہ اوقاف کے سپرد کرنے حکم، کورٹ نے شاہ عنایت قادری کے دربار کی سابقہ کمیٹی کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
سول جج ضیا خان نے صوفی بزرگ شاہ عنایت قادری کے عرس کے انتظام وانصرام کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔ محکمہ اوقاف دربار کے تمام معاملات کو محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی دینے کا حکم سنایا گیا۔
شاہ عنایت قادری کے عرس کے انتظامات دو گروپ سنبھالنے کے دعوے دار تھے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف انتظامی و مالی امور کو براہ راست چلانے کا پابند ہوگا۔
دوسری جناب معروف روحانی شخصیت حضرت شاہ عنایت حسین قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 294 سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز بعد از عصر رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہو گیا۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
رسم چادر پوشی کی تقریب میں محفل حمدو ثناء کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جس کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا کی گئی۔ عرس تقریبات کے دوران محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین اور عقیدت مندوں کے لئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، واک تھرو گیٹ لگانے کیساتھ ساتھ دربار کے سامنے سے گزرنے والی شاہراہ کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔