تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

21 Feb, 2020 | 06:31 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی) نواب ٹاؤن پولیس نے تعلیمی اداروں رو اور گردونواح میں منشیات فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی افیم برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کی جارہی ہے،جس پر پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر پر اکرام پٹھان اور روزی خان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی سات کلو سے زائد افیون برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کے ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ  تعلیمی اداروں میں منشیات کےبڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لئےطلباء کا ہیلتھ پروفائل ڈیٹا جمع کیا گیا ہے،کالجز کے 9 لاکھ میں 6 لاکھ 19 ہزار 375 طلباء کا ڈیٹا محکمہ ہائر ایجوکیشن کو موصول کیا گیا ہے،جامعات کے 3 لاکھ 77ہزار طلبہ میں سے صرف 91 ہزار 980 کا ڈیٹا موصول،سرکاری جامعات ہی سرکار کا حکم ماننے میں تاخیری حربے استعمال کرنے لگیں۔

نجی جامعات اپنے طلباء کا ڈیٹا بھجوانے سے گریزاں،نجی جامعات کے 1 لاکھ 38 ہزار 116 طلبہ میں سے کسی کاڈیٹا موصول نہیں ہوا،ہائر ایجوکیشن  نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو وارننگ دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے  نجی جامعات کو بھی  وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں