افسوسناک خبر،معروف کامیڈین انتقال کرگئے

21 Feb, 2020 | 04:48 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اسٹیج کی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والےمعروف اداکار دنیا چھوڑ گئے، مرحوم کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی فضا سوگوار ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹیج کی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والےمعروف اداکارحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، آج صبح ان کو دل کا اٹیک ہوا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ، اپنی اداکاری کے جوہر انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام خبرناک میں دکھائے جبکہ اسٹیج ڈراموں میں بھی کمال کی اداکاری کی،پاکستان کی  شوبز انڈسٹری کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

معروف اداکار ندیم برال مشہور کامیڈین ببو برال مرحوم کے شاگرد تھے،  ندیم برال گزشتہ 30 سال سے اسٹیج کے ساتھ منسلک تھے،انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور 5 بچے چھوڑے ہیں،  ندیم برال کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ عسکری 9 میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔

ندیم برال 2 سال سے نجی ٹی وی کے معروف پروگرام خبرناک کے لیے کام کر رہے تھے جس میں وہ مجیدی، سدھو پاجی اور انسپکٹر قریشی کے لازوال کردار  کے جوہر دکھا چکے تھے،جبکہ ان کا وڈے خاں صاحب کا کردار بھی کافی مشہورہوا۔



مزیدخبریں