ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی املاک اور ملازمین کی انشورنس کروانے کا فیصلہ

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی املاک اور ملازمین کی انشورنس کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  کی املاک اور ملازمین کی انشورنس کروانے کا فیصلہ، یو ایچ ایس کا نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ کی یادداشت پر جمعہ کے روز وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم اور زونل ہیڈ نیشنل انشورنس یاسر حسین کھوکھر نے دستخط کئے، تقریب میں رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر، خزانچی بقیع بن حنیف بھی موجود تھے۔

نیشنل انشورنس کمپنی کے ذریعے یو ایچ ایس کے لاہور اور کالا شاہ کاکو کیمپس کی عمارتوں کی انشورنس ہوگی، لیبارٹری آلات، مشینری اور گاڑیوں کی بھی انشورنس کی جائے گی تاکہ حادثاتی نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

معاہدے کے تحت یو ایچ ایس کے تمام ملازمین کی بھی لائف انشورنس ہوگی، وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ اپنے ملازمین کو ہر چیز سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، حادثاتی موت یا معذوری کی صورت میں لواحقین کی بھرپور مالی امداد کی جائے گی۔

  خزانچی یو ایچ ایس بقیع بن حنیف نے کہا کہ ملازمین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات، شادیوں کیلئے فنڈ فراہم کیے جائیں گے، اس حوالے سے پنجاب بناولنٹ فنڈ آرگنائزیشن سے رابطہ میں ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer