بھاری فیسیں وصول کرنیوالے ڈاکٹرزایف بی آر کے ریڈار پر

21 Feb, 2020 | 03:41 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی)شہر میں بھاری بھرکم فیسیں لینے والےغیر رجسٹرڈمہنگے ڈاکٹرزبھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کےبڑے ہسپتالوں میں مہنگے آپریشنز کرنےوالے ڈاکٹرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا،ایف آئی اے  نے  بڑے ہسپتالوں میں مہنگے آپریشنز کرنےوالے ڈاکٹرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا،ہزاروں ڈاکٹرز تاحال ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہیں، مہنگی کاسمیٹکس سرجری کر نےوالے غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تفصیلات اکٹھی کرلی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ ڈی جی آمنہ حسن نے ڈاکٹرز کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے پی ایم ڈی سی کو خط لکھ دیا،پرائیویٹ کلینکس پر فیسوں,اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنےکاعمل بھی شروع کردیا،غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو جرمانے عائد کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی غفلت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی سنگین نا اہلی  سے غریب  مریضوں کے لئے علاج کرانا بھی مہنگا ہوگیا ہے،سرجری میں استعمال ہونے والا ڈسپوزایبل سامان تبدیلی سرکار میں تیسری مرتبہ مہنگا کر دیا گیا،ڈسپوزایبل فیس ماسک کی قیمت 5 روپے سے بڑھا کر 20 روپے ہوگئی،بلڈ بیگ کی قیمت 230 روپے سے بڑھا کر 275 روپے، ٹرانسفیوژن سیٹ 140 سے 210 روپے، بیورٹ 250 سے 350 ، اینڈو ٹریکل ٹیوب 90 سے 190 ، ایگزامینیشن گلوز کا 100 پیس کا پیک 270 سے 440 روپے کا کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں سرجیکل گلوز 45 سے 77 روپے ، ایپی ڈیورل سیٹ کی نئی قیمت 800 سے بڑھا کر 1500 روپے مقرر کر دی گئی ہے اس کے علاوہ تمام ڈرپس کی قیمیتیں بھی تقریباً ڈبل کر دی گئی ہیں،نارمل سلائن 55 سے 95 ، رنگر 88 سے 105 اور 5 پرسنٹ ڈرپ کی قیمت 59 سے بڑھا کر 100 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں