قذافی بٹ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جیریمی ڈئیر کی ملاقات گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی صحافیوں کے مسائل حل کئے اب بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، گورنر پنجاب نے جیریمی ڈئیر سے صحافیوں کے تحفظ اور معاشی مسائل پر بھی گفتگو کی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے بھی گورنر ہاوس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے، جیریمی ڈئیر کا کہنا تھا کہ قوانین آزادی اظہار رائے پر اثر انداز نہ ہونا تو صحافی بہتر کام کرتا ہے۔
پاکستان کے صحافی ہر معاملے پر گہری نظر رکھتے ہیں۔