(قذافی بٹ) وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمن کو ایک بار پھردھرنے کا بخار چڑھنے والا ہے جبکہ ن لیگی اراکین کا رونا دھونا جاری رہےگا۔
پنجاب اسمبلی کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، انہوں نےکہا کہ مولانا فضل الرحمن سن لیں کہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی. فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل شریف نےاپنی والدہ کو بلا کر پیغام دیا ہےکہ انہوں نے واپس نہیں آنا.
وزیراطلاعات نےسندھ میں صحافی کے قتل کا چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ عزیزمیمن کےقتل کی تحقیقات میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کوشامل کیا جانا چاہیے. فیااص الحسن چوہان نے پی ایس ایل کے انعقاد پر سیکورٹی فورسز،افواج،پولیس اور عوام کومبارک باد پیش کی۔