ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12سال کی عمر تک کے بچوں کا ہیلتھ پروفائل بنانے کی ہدایت

12سال کی عمر تک کے بچوں کا ہیلتھ پروفائل بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل :پنجاب کےتعلیمی اداروں میں منشیات کےاستعمال کا معاملہ،،پنجاب حکومت نے12 سال کی عمرتک کےبچوں کا بھی ہیلتھ پروفائل ڈیٹا بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔


پنجاب کےتعلیمی اداروں میں منشیات کےاستعمال کا معاملےپرہائی کورٹ کی جانب سےہدایات جاری کی گئی ہیں،جن پر متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے12 سال کی عمرتک کے بچوں کا بھی ہیلتھ پروفائل ڈیٹا بنانے کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کوجامع سافٹ ویئر تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کےمطابق پرائیوٹ سیکٹرکی حکومتی احکامات میں عدم دلچسپی برقرارہے،،پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے اپنے طلباء کا ریکارڈ تاحال جمع نہیں کرایا ہے۔

یاد رہے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً چھہتر لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں۔ ان میں سے اٹھہتر فیصد مرد اور بائیس فیصد خواتین ہیں۔ یہ لوگ شراب، ہیروئن، چرس، افیون، بھنگ، کرسٹل، آئس، صمد بانڈ اور سکون بخش ادویات سبھی کچھ استعمال کرتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer