(قذافی بٹ) مسلم لیگ ن کےرہنما رانا مشہود احمد کا کہنا ہےکہ عوام کودینے کیلئے اس حکومت کےپاس اپنا کوئی منصوبہ نہیں، آج عمران خان جنوبی پنجاب میں ان منصوبوں کا افتتاح کرنےجا رہے ہیں جن کا افتتاح شہبازشریف کرچکے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےلیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان امڈ آیا ہے. انہوں نے کہا بتایا جائے کہ آٹے کےاوپر کمیشن کی رپورٹ قوم کےسامنے کیوں نہیں لائی جارہی. رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان اے ٹی ایم کو بھر رہےہیں مگرعوام کا نہیں سوچ رہے، پاکستان کے عوام کو پی ایس ایل مبارک ہو،اس کا آغاز نواز شریف نےکیا جبکہ عمران خان کی جانب سےکھلاڑیوں کا مذاق اڑاگیا تھا۔
رانا مشہود نے پی ایس ایل کا کریڈٹ نواز شریف کو دیدیا
21 Feb, 2020 | 01:17 PM