مکان کی چھت گر نے سے ماں بیٹا ملبےتلے دب کر جاں بحق

21 Feb, 2020 | 01:09 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد علی)گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں افسوسناک حادثہ پیش آیا،  چھت گرنے سے ماں اور اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے .

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقہ باگڑیاں میں مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ماں اور اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ گھر کے دیگر 3افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیم اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے، چھت گرنے کی آواز سے اہل محلہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے، ریسکیو نے ملبے تلے دبے ہوئے ماں اور بیٹا کو نکال لیا جبکہ افسوسناک حادثہ میں مزید تین افراد بھی زخمی ہوئے۔

ریسکیو کی امدادی کارروائی جاری ہے، زخمی ہونے والے افراد کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ملبے سے ماں اور بچے کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  شفیق آباد میں زیر تعمیر پلازہ کی چھت گرگئی تھی، چھت گرنے سے چارمزدور جاں بحق ہوگئے،ملبے تلے مزید مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا، ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ پلازہ کی چھت گرنے 5مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے,امدادی ٹیمیں ملبے کو ہٹا رہیں ہیں،مزدور زیر تعمیر پلازہ میں کام کررہے تھے کہ اچانک چھت منہدم ہوگئی، عمارت میں لینٹر ڈالا گیا تھا جو ٹوٹ گیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

چھت گرنے کا واقعہ نشتر کالونی میں بھی پیش آیا تھا جس میں   22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا،  چھت گرنے کی آوازدور تک سنی گئی جس سے اہل محلہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،  چھت گرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء کا کہناتھا کہ علی رضا کو پلازہ کی  چھت سے دھکا دے کر قتل کیا گیا۔
 

مزیدخبریں