ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ میں ڈیپارٹمنٹل سٹور پر پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ابوزر سلمان خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، بڑے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور پر تاحال پولی تھین بیگز استعمال ہو رہے ہیں.

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈیپارٹمٹل سٹورز پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ساری دنیا میں ایسے پلاسٹک بیگز کا استعمال ختم ہو چکا ہے، امریکہ اور دیگر ملکوں میں بڑی بڑی کمپنیاں خود کو گرین کمپنیوں کی طرف لیجا رہی ہیں، ڈیپارٹمنل سٹورز خود سے کچھ کیوں نہیں کرتے، کیا انکو بتانا پڑے گا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے؟

مینوفیکچررز وکیل نے آگاہ کیا کہ ہم تو چاہتے ہیں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگ جائے، ہم بائیو ڈی گریڈیبل بیگز بنا رہے ہیں مگر غیر قانونی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے، جس پر محکمہ ماحولیات کے وکیل نے کہا کہ ان بیگز میں انتہائی زیادہ کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے، بائیو ڈی گریڈیبل بیگز کو بد قسمتی سے چائے ڈالنے دیگر اشیائے خورد و نوش کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، بڑے سٹورز پہلے ہی بائیو ڈی گریڈ یبل بیگز استعمال کر رہے ہیں۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز کی کیس میں فریق بننے کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer