لاہور کی سیکیورٹی سخت، ٹریفک پلان بھی جاری

21 Feb, 2020 | 12:31 PM

وقار نیازی

(فہد بھٹی، حسن خالد) پی ایس ایل میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم کے داخلی خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت جبکہ قذافی سٹیڈیم میں میچ کے دوران اہم مارکیٹیں اور شاہراہیں کھلی رہینگی۔

سیکیورٹی انتظامات مکمل: 

لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید نے کہا کہ  پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات کیلئے پوری طرح تیار ہیں، سکیورٹی کیلئے پہلے سے بہتر لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے،  ایس ایل کے دوران متعلقہ مسائل کو کم سے کم کیا جائے گا،تمام ٹیموں اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 10 ہزارسے زائد پولیس افسران، جوان تعینات کئے جائینگے۔ 16 ایس پیز،34 ڈی ایس پیز،103 انسپکٹر و سب انسپکٹر ڈیوٹی دینگے۔ 

ٹریفک پلان: 

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ مین بلیووارڈ روڈ گلبرگ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا،حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک رواں دواں رہے گی، دورانِ میچ مسلم ٹاؤن سے کلمہ چوک معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہو گا، مسلم موڑ سے ٹریفک کو وحدت روڈ، بھیکے وال چوک بجھوایا جائے گا۔ اچھرہ جانیوالی ٹریفک کو کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ بجھوایا جائے گا۔ سی ٹی او نے شہریوں سے ڈائیورشن پوائنٹس پر وارڈنز سے رہنمائی لینے کی اپیل کی ہے۔

پارکنگ اسٹینڈ: 

شائقین کرکٹ کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے پارکنگ سٹینڈ مختص کردیا گیا ہے۔شہری اپنی سواری کو  پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ، ایف سی کالج، جام شیریں پارک پارک کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں