ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمراکمل نے اعتراف جرم کرلیا، بڑی سزا متوقع

عمراکمل نے اعتراف جرم کرلیا، بڑی سزا متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

 پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی  اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت  عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا، پی سی بی  اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک  عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔پی سی بی نے واضح کیا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں تب تک  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بھی عمر اکمل ایچ بی ایل پی ایس 2020 نہیں کھیل سکیں گے، تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کھلا سکتا ہے، جس کے بعد گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کی جگہ آل راونڈر انور علی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ 

پی سی بی نے گزشتہ روز  عمر اکمل پر الزام لگایا کہ انھوں نے رات گئے بغیر اجازت پرائیویٹ پارٹی میں شرکت کی،  مشکوک لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں، عمراکمل نے پارٹی میں غل غپاڑہ کیا، سکیورٹی کے لوگوں سے بھی بدتمیزی کی گئی جس کےبعد پی سی بی کے بڑوں کی رات گئے مقامی ہوٹل میں میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نےبھی شرکت کی اور ان کو اعتماد میں لیا گیا.

ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن نے عمراکمل سے تحقیقات کیں,  جس کے بعد ان کے موبائل فرانزک کے لئے قبضے میں لے لیے، ابتدائی تحقیقات میں الزام ثابت ہونے پر معطل کیا گیا، تاہم آج مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل نے خود ہی  بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا. ذرائع کے مطابق عمراکمل نے بکی سے رابطے کا اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں بتایا. عمر اکمل کے فون کے فرانزک کے بعد کچھ ریکارڈنگ ملا۔ ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے بلے باز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔عمر اکمل کو سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانا ہوگا۔ عمراکمل سے آئندہ ہفتے باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔رولز کے تحت عمر اکمل پر دو سے پانچ سال تک پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ عمر اکمل اس سے پہلے بھی کئی کافی تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔  2015 میں ہیڈ کوچ وقاریونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دی گئی اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کے غیرسنجیدہ ہیں۔ ان پر محنت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔  عمراکمل نے ایک پریس کانفرنس میں مکی آرتھر پر مبینہ طور پر نامناسب زبان میں گفتگو کا الزام عائد کردیا جس کی مکی آرتھر نے تردید کی۔لاہور قلندر کے کپتان برینڈن مکلم ے عمراکمل کو ایک پیچیدہ شخص قرار دے دیا اور کہا کہ ان میں ٹیلنٹ ضرور ہے لیکن ان کے ساتھ مسائل بھی بہت ہیں۔ عمراکمل کو نومبر 2015 میں حیدرآباد میں ایک ڈانس پارٹی کے دوران پولیس حراست میں لے کر تھانے لی گئی تھی تاہم بعدازاں انھیں اس واقعے میں کلیئر کردیا گیا تھا۔ اپریل 2016 میں عمراکمل فیصل آباد میں ایک اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے دوران تھیٹر کی انتظامیہ سے جھگڑے کے سبب شہ سرخیوں میں آئے تھے۔  عمراکمل دو مرتبہ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن سے بھی الجھ چکے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔