ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے زراعت کی بحالی کا بیڑا اٹھا لیا

پنجاب حکومت نے زراعت کی بحالی کا بیڑا اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس رامے :پنجاب حکومت کا بنجرزمینوں کوآباد کرنے،کسانوں کی فلاح اور ایلوپیتھک ادویات کے مقابلے میں نباتاتی ادویات کے فروغ کا منصوبہ،،محکمہ خزانہ پنجاب نےادویات کیلئے استعمال ہونے والے پودوں کی افزائش کیلئے1 کروڑ 38 لاکھ روپےکی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کردی۔


پنجاب حکومت نےمنصوبے کی مدت بھی چار سال سےتین سال کر دی ہے،سیکرٹری زراعت نےاعلیٰ درجہ کےبیجوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،جس میں سونف،اجوائن،کلونجی،السی،نیم اور دیگر نباتاتی ادویات کی فصلوں کوفروغ دیا جائے گا،بھارت سےدرآمد پرپابندی کی وجہ سے کسانوں کو مارکیٹ میں بہتر قیمتیں ملیں گی۔

حکام کےمطابق نباتاتی ادویات بنجرزمینوں پرکاشت ہونےکےاہلیت رکھتی ہیں ،فیصل آباد اور چکوال کےریسرچ انسٹیٹیوٹس تحقیق مکمل کرچکےہیں،نباتاتی ادویات کےفروغ سے ایلوپیتھک ادویات کےنقصانات سےبچاوممکن ہوگا،جس سے مقامی کسان خوشحال اورصوبے کی آمدن میں اضافہ ہوگا،نباتاتی ادویات کی فصلوں کو فروع دینےکا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer