( سٹی 42 ) پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی، ملتان سلطانز نے 139رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی شکست دے دی۔ ملتان سلطانز نے 139 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں پورا کیا۔ ملتان سلطان کی جانب سے کپتان شان مسعودنے 39 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جیمز ونس18، معین علی 11، روسو 32، ذیشان اشرف 4، خوشدل شاہ 6 رنز سکور کیے جبکہ شاہد آفریدی 21 کے سکور پر ناٹ آوٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈین ویلس ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی پہلی دو وکٹیں 60 رنز پر گر گئیں، کرس لین 39، فخر زمان 19، بین ڈنک 3، محمد حفیظ نے 14 رنز سکور کیے۔ اسی طرح ولاس 19، ڈیوڈویز 3،شاہین آفریدی 2،حارث رؤف اور عثمان شنواری صفر جبکہ سہیل اختر34 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی شاندار باؤلنگ کے سامنے قلندرز بے بس نظر آئے۔ لیگ اسپنر عمران طاہر اور آف سپینر معین علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل تنویر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ عمران طاہر کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر (کیپٹن)، فیضان خان، ڈین ویلس، بین ڈنک، محمد حفیظ، شاہین آفریدی، ڈیوڈ ویز، حارث روف، سلمان بٹ، عثمان شنواری، فخر زمان، کرس لین، سمیت پٹیل، سیکوگو پراسنا، جاہد علی، راجہ فرزان اور دلبر حسین شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں شاہد آفریدی، علی شفیق، جیمز ونس، جنید خان، محمد الیاس، محمد عرفان، شان مسعود(کیپٹن)، معین علی، روسو، ذیشان اشرف، روی بوپارہ، سہیل تنویر، روہیل نذیر، خوشدل شاہ اور عثمان قدیر شامل ہیں۔
میگا ایونٹ کے بڑے میچ کیلئے لاہور پولیس آپریشنز ونگ نےسکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی۔ ڈی آئی جی آپریشنزرائےبابرسعیدکاکہنا تھا کہ 10ہزارسےزائد پولیس افسراورجوان سیکورٹی کے لیے تعینات ہیں۔ 16 ایس پیز، 34ڈی ایس پیز، 103انسپکٹر اورسب انسپکٹرڈیوٹی دیں گے۔
سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔ مین بلیووارڈ روڈ گلبرگ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا،حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک رواں دواں رہے گی، دورانِ میچ مسلم ٹاؤن سے کلمہ چوک معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہو گا، مسلم موڑ سے ٹریفک کو وحدت روڈ، بھیکے وال چوک بجھوایا جائے گا۔ اچھرہ جانیوالی ٹریفک کو کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ بجھوایا جائے گا۔ سی ٹی او نے شہریوں سے ڈائیورشن پوائنٹس پر وارڈنز سے رہنمائی لینے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کاافتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے جیتا، دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے3وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، اسلام آبادیونائیٹڈنےکوئٹہ کی ٹیم کو169رنزکاہدف دیاتھا، اسلام آبادکےمیلان اورکوئٹہ کےاعظم کی نصف سنچریاں، فاسٹ باؤلرمحمدحسنین نےپہلے میچ میں4وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے 202 رنز کے ہدف میں پشاور زلمی 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا سکی جبکہ بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔