( حافظ شہباز علی) آل راؤنڈر انور علی کو عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے،ٹیکنکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان شامل ہیں،کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کررہے ہیں، بطور متبادل کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا۔
اس سے قبل انور علی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں،انور علی اب تک 32 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 23 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا تھا، انکوائری مکمل ہونے تک عمر اکمل تمام طرز کی کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔