پنجاب اسمبلی کےاجلاس کا شیڈول جاری

21 Feb, 2020 | 09:51 AM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی کےاجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، شیڈول کے مطابق اجلاس 3 مارچ تک جاری رہے گا۔

پنجاب اسمبلی کے جاری شیڈول کے مطابق آج محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے متعلق سوالات کیے جائیں گے، 24 فروری کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، 25 کو امداد باہمی سے متعلق سوالات ہوں گے، 26 فروری کو سماجی بہبود وبیت المال اور 27 کو تحفظ ماحولیات سے سوالات کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق28 فروری کو کان کنی و معدنیات،  2 مارچ کو لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ، 3 مارچ کو مواصلات و تعمیرات بارے سوالات ہوں گے۔

واضح رہے کہ 19 واں اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں