فہد مصطفیٰ کا الن فقیر کو خراج عقیدت، تصویر شیئر کردی

21 Feb, 2020 | 09:35 AM

Sughra Afzal

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی) معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے معروف لوک فنکار الن فقیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کی تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار فہد مصطفیٰ نے الن فقیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الن فقیر کو ایک چھوٹا سا خراج عقیدت، عالم لوھار اور الن فقیر دو عظیم فنکار جو آج بھی دلوں میں زندہ ہیں، تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والے سندھی لوک فنکار الن فقیر کو اگرچہ مداحوں سے جدا ہوئے 19 برس بیت گئے لیکن ان کی آواز کا سحر ابھی بھی مداحوں پر طاری ہے۔

الن فقیرنے زیادہ تر سندھی زبان میں گلوکاری کی لیکن اردو زبان میں ان کا گایا ہوا ’تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا ‘ انہیں مقبول کر گیا،اس کے علاوہ ان کی خوبصورت آواز میں گایا گیا ملی نغمہ ’اتنے بڑے جیون ساگر میں تو نے پاکستان دیا‘ خوب مشہور ہوا جو آج بھی یوم آزادی کے دن لہو گرماتا ہے، لوک گلوکار کےگیتوں میں نہ صرف سندھ کی ثقافت کی جھلک نمایاں تھی بلکہ انہوں نےموسیقی کو نئی جہت بھی عطا کی۔

الن فقیر کو صدر جنرل ضیاء الحق نے 1980ء میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا، اس کے علاوہ انہیں شاہ لطیف ایوارڈ، شہباز ایوارڈ اور کندھ کوٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، الن فقیر 4 جولائی 2000 کو دنیا فانی سے کو چ کر گئے،مگر وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ  ہیں۔

مزیدخبریں