علی ظفر کےخلاف ٹوئٹ کرنے والی خاتون صحافی کی معذرت

21 Feb, 2020 | 12:44 AM

Malik Sultan Awan

 (زین مدنی )میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگائے جانے کے بعد علی ظفر کے خلاف ٹوئٹس کرنے والی خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز نے گلوکار سے معذرت کرلی۔

مہوش اعجاز کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، بلاگرز اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی سرگرم کارکنان میں ہوتا ہے۔ انہوں نے گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے اپریل 2018 میں علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے جانے کے بعد علی ظفر کےخلاف متعدد ٹوئٹس کی تھیں۔ مہوش اعجاز نے میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس کے حوالے سے بلاگ بھی لکھے تھے جن میں انہوں نے دونوں طرف سے کی جانے والی باتوں کا ذکر کیا تھا تاہم ان کی ہمدریاں میشا شفیع کے ساتھ تھیں۔

مہوش اعجاز نے علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا بائیکاٹ کرنے سمیت انہیں ایک ایوارڈ میں نامزد کرنے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹوئٹس کی تھیں۔ تاہم اب انہوں اپنی تمام ٹوئٹس کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر اور ان کے اہل خانہ سے معذرت کی ہے۔

مہوش اعجاز نے گزشتہ روز متعدد ٹوئٹس کے ذریعے علی ظفر کے خلاف کی گئی ٹوئٹس پر وضاحت کرتے ہوئے ان سے اور ان کے اہل خانہ سے معذرت کی۔انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وہ کس خاص وجہ کے باعث علی ظفر اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگ رہی ہیں ۔

مزیدخبریں