سعودی عرب سے 100 پاکستانی قیدی رہا، پاکستان پہنچ گئے

21 Feb, 2019 | 10:24 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42:  سعودی عرب سے 100 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا   ہےاور وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، علامہ  اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر100 سے زائد مسافر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودیہ سے رہائی پانے والے سو  سے  زائد  پاکستانی قیدی لاہور پہنچ گئے ہیں، ایف آئی اے نے مسافروں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ان کو کلئیر کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی فرمائش پر  دو ہزار ایک سو سات  جو قیدی تھے ان کو رہا کیا گیا تھا،  جن میں سے 100 سے زائد  ایسے مسافر ہیں  جوکہ علامہ  اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچ چکے ہیں۔

مزیدخبریں