سٹی42: گلگت بلتستا ن سے محکمہ ریونیو کے افسران ا ور پراجیکٹ مینجر پر مشتمل 13رکنی وفد نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا تربیتی دور ہ کیا۔
عائشہ حمید ا یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے نے وفد کو بریفنگ دی۔ وفد کو پنجاب میں حقوق اراضی کی نوعیت، ریکارڈ کی صورتحال، خدمات کی فراہمی میں درپیش چیلنجز ، عوامی توقعات اور ردعمل بارے آگاہی دی گئی۔وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب میں اراضی ریکارڈ کے نظام اور خدمات کو بین الاقوامی خطوط پر ایک مربوط لینڈ ایڈمنسٹریشن سسٹم کے تحت استوار کیا جا رہا ہے۔وفدنے اعتراف کیا کہ اس ضمن میں پنجاب کا سسٹم باقی تمام صوبوں سے بہت آگے اور قابل تقلید ہے۔