راجہ بشارت اور چودھری ظہیر کی علیم خان سے ملاقات ، بلدیاتی مسودے پر تبادلہ خیال

21 Feb, 2019 | 05:06 PM

Shazia Bashir

(عامررضا) وزیرقانون راجہ بشارت اور وزیرپراسیکیوشن چودھری ظہیرالدین خاں سےعبدالعلیم خان کی ملاقات، بلدیاتی مسودے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےگرفتاررکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے سپیکرچیمبرمیں وزیرقانون اوروزیر پراسیکوشن سےملاقات کی۔

عبدالعلیم خان نے راجہ بشارت کو بلدیاتی مسودے کے حوالے سےمختلف نکات سےآگاہ کیا، رکن اسمبلی اور وزراء کے درمیان اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ بلدیاتی مسودے کو جلد ازجلد حتمی شکل دیکراسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں