لاہور ہائیکورٹ: لیسکو چیف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، جواب طلب

21 Feb, 2019 | 04:27 PM

Shazia Bashir

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نےایک ہی روز میں لیسکو چیف مجاہد پرویز چھٹہ کو دوتوہین عدالت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نےہربنس پورہ کے راحت علی اورواپڈا ٹاؤن کے زاہد حسین کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزارراحت علی نےموقف اختیارکیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود بجلی کنکشن کی فراہمی کی درخواست پرفیصلہ نہیں کیا گیا۔ عدالت کے سولہ مارچ دو ہزاراٹھارہ کے حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی، درخواست گزار نےاستدعا کی کہ لیسکو چیف مجاہد پرویزچھٹہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

لیسکو چیف کے خلاف دوسری توہین عدالت کی درخواست میں واپڈا ٹاؤن کےزاہد حسین نےموقف اختیارکیا کہ عدالتی حکم کے باوجود اسے جونیئرانجینئر کے عہدے پرترقی کے لئے معاملہ ڈی پی سی میں نہیں رکھا گیا۔ درخواست گزار لائن سپریڈنڈنٹ ریٹائر ہوگیا لیکن اس کی ترقی کےلئےاقدامات نہیں کیےگئے، درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پرلیسکوچیف کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں