ہفتہ وارچھٹی جمعہ کو ہوگی یا اتوار کو؟ فواد چودھری نے بتا دیا

21 Feb, 2019 | 02:47 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) ہفتہ وار چھٹی تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  واضح کردیا کہ ہفتہ وار چھٹی اتوار کو ہی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ وار چھٹی اتوار ہی ہے کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، نہ ہی کوئی ایسی تجویز زیر غور ہے۔ ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز سے خبریں گردش کررہی  تھیں کہ سعودی عرب سے کاروباری تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان میں اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔

مزیدخبریں