پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان کیخلاف مقدمہ درج

21 Feb, 2019 | 10:01 AM

Sughra Afzal
Read more!

(زین مدنی) معروف پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان پر ڈی سی کی جانب سے پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور پولیو کے قطرے بیٹی کو نہ پلانے پر تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

 سٹی 42 نے فواد خان کی بیٹی کی ویکسی نیشن رپورٹ حاصل کرلی، رپورٹ کے مطابق فواد خان کی بیٹی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور حمید لطیف ہسپتال سے پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کا کہنا ہے کہ فواد خان امریکہ میں ہیں اور جس وقت پولیو کی ٹیم گھر آئی وہ بچوں سمیت گھر سے باہر تھیں، پولیو ٹیم کی ڈرائیور سے بحث ہوئی اور انہوں نے ایف آئی آر درج کروادی۔

 صدف فواد کا کہنا ہے کہ فواد خان پاکستان کے سٹار ہیں اور کوئی بھی اس طرح آکر ٹیم بنا کر بحث کرے گا تو معاملہ بڑھے گا، ایسے معاملات کو خوش اخلاقی سے حل کرنا چاہیے نہ کہ ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ ہم پولیو سے بچاؤکے لئے مہم چلاتے ہیں اور ہم فنکاروں پر ہی حکومت ایف آئی آر درج کرواتی ہے۔

 

مزیدخبریں