جاتی عمراء: ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

21 Feb, 2018 | 10:18 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی عمراء سے کچھ فاصلے پر حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، پولیس پہنچی نا ریسکیو، لاش سڑک پر چالیس منٹ تک پڑی رہی۔

علی پارک پیکو روڈ کا رہائشی وقاص محی الدین ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

افسوسناک پہلو یہ کہ کچھ فاصلے پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے گھر کے باہر پولیس موجود تھی لیکن جائے وقوعہ پرمتعلقہ تھانے کا کوئی اہلکار پہنچا نہ ہی ریسکیو کی کوئی ٹیم۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے چالیس منٹ بعد پہنچ کر میت کو قبضے میں لیکر ہپستال منتقل کیا۔

مزیدخبریں