مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں: حمزہ شہباز

21 Feb, 2018 | 09:51 PM

رانا جبران

عمراسلم: ن لیگی رہنما حمزہ شہبازشریف کی صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی، اراکین پنجاب اسمبلی سردار جمال خان لغاری، اسداللہ آرائیں، محمد فیاض، رکن قومی اسمبلی راؤاجمل سمیت سماجی و سیاسی شخصیات اور پارٹی کارکنان سے ملاقات، انکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے صوبےبھرمیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔

حمزہ شہبازشریف نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ان کے علاقے کے مسائل بارے معلومات بھی حاصل کیں۔

مزیدخبریں