سابقہ وزیراعظم کیلئے 2700 اہلکار کس وجہ سے تعینات ہیں: آئی جی کا مراسلہ

21 Feb, 2018 | 09:39 PM

رانا جبران
Read more!

 عرفان ملک: آئی جی پنجاب نے سی سی پی او امین وینس سے رائیونڈ جاتی امرا میں 2700 اہلکاروں کو تعینات کرنے کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے سکیورٹی پر کتنے پیسے لگا ئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق رائیونڈ جاتی امرا پرغیرقانونی طور پر تعینات سکیورٹی کا معاملہ، آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی او امین وینس کو مراسلہ لکھ  دیا گیا۔ آئی جی نے سی سی پی او سے پوچھا کہ بتایا جائے کہ نااہل سابق وزیراعظم اور انکے اہلخانہ کی سکیورٹی کے لیے 2700 اہلکار کیوں لگائے گئے ہیں۔

  مراسلہ میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے گزشتہ 8 سال کے دوران سکیورٹی کے نام پر کتنے اخراجات کیے گئے۔ ان اخراجات کو کس نے منظور کیا اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے اور دیگر اخراجات کہاں سے پورے کیے جاتے ہیں۔ مراسلے کے بعد لاہور پولیس نے تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں