ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت وومن ہراسمنٹ والنٹیئر پروگرام پرعملدرآمد کروانے میں ناکام

 پنجاب حکومت وومن ہراسمنٹ والنٹیئر پروگرام پرعملدرآمد کروانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب حکومت وومن ہراسمنٹ والنٹیئر پروگرام پرعملدرآمد کروانے میں ناکام، رواں مالی سال پروگرام کے لیے مختص بجٹ ایک فیصد بھی استعمال نہ کیا جا سکا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے 2015 میں وومن ہراسمنٹ والنٹیئر پروگرام شروع کیا گیا جس کے لیے 6 کروڑ 80 لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے۔ گزشتہ دو سالوں میں منصوبے پر 5 کروڑ 10 لاکھ کے فنڈز خرچ ہوئے مگر رواں سال پنجاب حکومت منصوبے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی۔

وومن ہراسمنٹ والنٹیئر پروگرام کے تحت ہر ضلع میں 20 والنٹیئر کی ذمہ داری لگائی گئی تھی کہ بنک، فیکٹری، کالجز اور ہسپتالوں میں جا کر خواتین کو وومن ہراسمنٹ ایکٹ کے بارے میں آگاہی دینا اور اپنے حقوق سے آگاہ کرنا تھا۔