احد چیمہ کو جسمانی ریمانڈ کیلئےکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

21 Feb, 2018 | 08:11 PM

رانا جبران
Read more!

سعود بٹ: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد  چیمہ کو نیب لاہور نے گرفتار کر لیا۔ کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کر پشن پر احد چیمہ کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ نیب نے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گلبرگ ایم ایم عالم روڈ 7 سی  ون سے گرفتار کیا۔ ڈی جی نیب نے احد چیمہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر جاری کر دی۔

احد چیمہ  کو 16 فروری کو نیب کے دفتر پیش ہونے کاکہا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے لکھے گئےلیٹر میں کہا گیا تھا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف نیب آرڈیننس کے شیڈول 2 کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ شیڈول 2 کے مطابق نیب کے پاس اختیار ہے کہ کوئی بھی کیس براہ راست انکوائری یا انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں کیس انویسٹی گیشن میں تبدیل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احد خان چیمہ کو جمعرات کواحتساب عدالت کے روبرو جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں