جگر ، معدے کے امراض پر 34وین سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کی پری ورکشاپ

21 Feb, 2018 | 07:15 PM

عطاءسبحانی
Read more!

بسام سلطان:سوسائٹی آف گیسٹروانٹرالوجی کی جانب سے جگر اور معدے کے امراض پر 34وین سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کی پری ورکشاپ کا انعقاد لاہور جنرل ہسپتال میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں امریکہ ، برطانیہ، کنیڈا، ترکی جین سمیت دیگر ممالک سے سپیکرز کی شرکت۔

لاہور جنرل ہسپتال شعبہ میڈیکل یونٹ ون میں سوسائٹی آف گیسٹروانرالوجی کی جانب سے 34ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کی پری ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں معدے اور جگر کے مریضوں کو انڈوسکوپی کے ذریعے اعلاج فراہم کرنے پر لیکچرز دیے گئے۔ ورکشاپ میں بطور چیف پیٹرن پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر غیاث النبی طیب ، اسوسیایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور، سمیت بیرون ممالک سے گیسٹ سپیکرز نے شرکت کی۔

 کانفرنس میں آئے بین الاقوامی سپپیکرز نے سامعین کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ پروفیسر غیاث النبی طیب کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد کیسٹرو سمٹ کا لاہور میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اینڈوسکوپی کی تکنیک سے معدے اور جگر کے امراض کے اعلاج میں جدت آئے گی۔

مزیدخبریں