راؤدلشاد حسین: مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت اورنج لائن سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس، بریفنگ میں بتایا گیا کہ میٹرو ٹرین منصوبہ کا 85 فیصد سے زائد تعمیراتی اور 46فیصد الیکٹریکل و مکینکل کام مکمل ہوگیا۔ گلابی باغ اوربدھو کےمقبرےکےقریب بھی ٹریک کی تعمیر مکمل، ٹرین کے لئے ابھی تک بچھائی جانے والی پٹری کی ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوای ٹی سائٹ آفس میں منعقدہ اجلاس میں جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نے بتایا کہ مجموعی طورپرمنصوبے کا 85.57 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے۔ پیکیج ون کا 89.92 فیصد، پیکیج ٹو کا 78.43 فیصد، پیکیج تھری ڈپو کا 86.31فیصد جبکہ پیکیج فورسٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 87.62فیصد کام مکمل کیا جا چکاہے۔
انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن کے ٹریک پر10 کلومیٹر طویل پٹڑی بچھالی گئی ہے۔ ‘ڈیرہ گجراں سے محمود بوٹی تک 4 کلومیٹر راستے کو ماہ رواں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بعدازاں خواجہ احمدحسان نےڈیر ہ گجراں میں تعمیر کئےجانےوالےمیٹروٹرین کے ڈپواورجی ٹی روڈپر تعمیر کئےگئے پہلےچار سٹیشنوں ڈیرہ گجراں‘اسلام پارک‘سلامت پورہ اور محمود بوٹی کابھی معائنہ کیا۔
اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو، پی ٹی سی ایل، سوئی گیس، ریلوے، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو1122 ، منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔