ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیروزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

مشیروزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد حسین:مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ میٹرو ٹرین منصوبے کا 85فیصد سے زائد تعمیراتی اور 46 فیصد الیکٹریکل و مکینکل کام مکمل ہوگیا، گلابی باغ اوربدھو کے مقبرے کے قریب بھی ٹریک کی تعمیر مکمل جبکہ ٹرین کے لئے ابھی تک بچھائی جانے والی پٹری کی ٹیسٹنگ شروع کر دی۔

یوای ٹی سائٹ آفس میں منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نےبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 85.57 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہے، پیکیج ون کا 89.92فیصد، پیکیج ٹو کا 78.43فیصد، پیکیج تھری ڈپو کا 86.31 فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 87.62فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ منصوبے کا 46 فیصد الیکٹریکل و مکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

اورنج لائن کےٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی ہے‘ڈیرہ گجراں سے محمود بوٹی تک چار کلومیٹر راستے کو ماہ رواں میں مکمل کر لیا جائے گا،ٹرین کےلئےابھی تک بچھائی جانےوالی پٹری کی ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے اوراس کامعیارتسلی بخش ہے ۔

بعدازاں خواجہ احمدحسان نےڈیر ہ گجراں میں تعمیر کئےجانےوالےمیٹروٹرین کے ڈپواورجی ٹی روڈپر تعمیر کئے گئے پہلے چار سٹیشنوں ڈیرہ گجراں‘اسلام پارک‘سلامت پورہ اور محمود بوٹی کابھی معائنہ کیا، ان سٹیشنوں کااوسطاً 95 فیصدکام مکمل کیا جاچکا ہے اور باقی پانچ فیصداسی ماہ ختم کرنے کےلئےاضافی لیبرلگا دی گئی ہے۔

اس موقع پر جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔