ملک میں انرجی کی قیمتیں یکساں کرنے کیلئے اقدامات کرینگے : گورنر پنجاب

21 Feb, 2018 | 05:46 PM

رانا جبران
Read more!

خان شہزاد: گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا لاہور چیمبر کا دورہ، صدرچیمبر نے پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ مظاہرین اپنے حقوق کیلئے سڑکیں بند کرکے دوسروں کے حقوق غصب نہ کریں۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا۔ انکا کہنا تھاکہ پنجاب کے صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر انرجی کی قیمتیں یکساں کرنے کیلئے اقدامات کیے جایئں گے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج نے شہریوں اور تاجر برادری کو شدید متاثر کیا ہے۔ مال روڈ پر تجارتی سرگرمیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ مظاہرین اپنے حقوق کیلئے سڑکیں بند کرکے دوسروں کے حقوق غصب نہ کریں۔

گورنر پنجاب کی آمد کے موقع پر چیرمین فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران ایوان صنعت وتجارت شاہد نذیر سمیت مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں