مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کا این اے 120 کا اچانک دورہ

21 Feb, 2018 | 03:54 PM

Read more!

(عمر اسلم)  مسلم لیگ نون کی رہنمامریم نواز کا این اے ایک سوبیس کا اچانک دورہ کیا، مولابخش چوک،حفیظ روڈ، مسلم سٹریٹ ابراہیم روڈ سمیت مختلف علاقوں میں جاکرترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا، پٹھورے بھی کھائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سنئیررہنمامریم نوازنےاین اے ایک سوبیس کےعلاقہ حفیظ روڈ،مولابخش چوک، مسلم سٹریٹ ابراہیم روڈملک پارک سمیت مختلف علاقوں کادورہ کیااورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا, اس موقع پرانہوں نےشہریوں سےعلاقے کےمسائل کےحوالےسےبھی دریافت کیا۔

مریم نوازکہتی ہیں کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں نون لیگ کیساتھ اظہارمحبت کیا،اب وہ بھی مسائل حل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔سیاست کامقصدعوام کی خدمت ہے اس لیے وہ اب اچانک دورے کرتی رہیں گی۔

مزیدخبریں