صوبائی وزیرعطاء مانیکا ناراض ہوگئے،آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

21 Feb, 2018 | 03:01 PM

Read more!

(عمر اسلم) صوبائی وزیرعطاء مانیکا ناراض ہوگئے،آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ہرکوئی آزاد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرعطاء مانیکا نے ناراضگی کا اظہار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہاب کسی رکن اسمبلی کی کوئی عزت نہیں رہی جبکہ مسلم لیگ(ن)کسی کی ذاتی جاگیرنہیں ہے، الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر چکا ہوں مگر طبیعت خرابی کی وجہ سے اب گھر ہی رہتا ہوں ، وزیراعلیٰ سےکہا تھا اب رخصت منظور کرلیں ، وزیراعلیٰ کو لکھ کر بھی کہا وہ چھٹی ہی نہیں دے رہے۔

مزیدخبریں