لاہور بورڈ نے میٹرک کے سینکڑوں طلبا کی رولنمبر سلپس روک لیں

21 Feb, 2018 | 12:01 PM

Read more!

(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے میٹرک کے سینکڑوں طلبا کی رولنمبر سلپس روک لیں، بھاری داخلہ فیس وصول کرنے کے باوجود بچے رولنمبر سلپ کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں جبکہ امتحان شروع ہونے میں چھ روز باقی رہ گئے۔  

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہو رہا ہے لیکن لاہور بورڈ کے تین بڑے افسران نے سینکڑوں طلبا کی رولنمبر سلپس بلاوجہ روک رکھی ہیں۔ ان میں کچھ ایسے ہونہار طلبا بھی شامل ہیں جنہوں نے نویں جماعت کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کر رکھا ہے، اس کے باوجود انہیں رولنمبر سلپ کیلئے خوار کیا جا رہا ہے تاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچوں کو پوزیشنز دلائی جاسکیں۔

 والدین کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ نے بچوں سے بھاری داخلہ فیس وصول کرنے کے باوجود انہیں رولنمبر سلپ جاری نہیں کی اور وہ خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

 طلبا کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے بورڈ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن بورڈ حکام کے رویئے سے انہیں ذہنی کوفت اُٹھانا پڑ رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ رولنمبر سلپ نہ ملی تو ہمارا سال ضائع ہوجائے گا۔

دوسری جانب کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ بچوں نے مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا جس کی وجہ سےرولنمبر سلپ روکی گئی ہیں۔

مزیدخبریں