نابینا افراد کے دھرنے کا تیسرا روز، کوئی حکومتی نمائندہ ملنے نہ آیا

21 Feb, 2018 | 11:45 AM

Read more!

(ناصر علی) مال روڈ پر نابینا افراد کا تیسرے روز بھی دھرنا جاری،کوئی حکومتی نمائندہ مظاہرین سے مذاکرات کیلئےنہ آیا ۔ شرکاء نے مطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نابینا افراد اپنے مطالبات منوانے کیلئے تین روز سے مال روڈ پر سراپا احتجاج ہیں۔ سڑک بند ہونے سے مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہری بھی پریشان ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نوکری، ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی اور ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ مختص ہونے تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ نابینا افراد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں وہ اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں