ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں کا رات کے اندھیرے میں حملہ، 16 جوان شہید، آٹھ خارجی جہنم کا ایندھن بن گئے

Mekan Check Post North waziristan, City42, Pakistan Army encounters the Taliban terrorists, Terrorists coward attack, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جنوبی وزیرستان کے علاقے  میکن میں پاک آرمی کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور پاک فوج کے 16 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرنے خارجی دہشتگردوں کے اس چھپ کر کئے گئے حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ  20 اور 21 دسمبر کی رات  خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوراج مارے گئے۔

خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 

شہید ہونے والے جوانوں میں  30 سال کے لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے اور انہوں نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا جبکہ 31 سال کے لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں اور شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

36 سال کے حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیے، 40 سال کے حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے اور شہید نے 17 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔

26 سال کے سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے اور سپاہی محبوب رحمان شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے اور وطن کا دفاع کیا جبکہ 37 سال کے حوالدار محمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں اور شہید نے 17 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

26 سال کے لانس نائیک شیر محمد شہید کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے، انہوں نے اپنی زندگی کے 7 سال پاک فوج کو دیے، 22 سال کے سپاہی احسان الحق شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے اور شہید نے4 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔

ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے  25 سال کے سپاہی جنید شہید  نے اپنی زندگی کے 3 سال پاک فوج کو دیئے،۔

29 سال کے لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیے ۔

 26 سال کے سپاہی کلیم اللہ شہید ضلع لکی مروت کے رہائشی ہیں جنہوں نے 3 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں۔

 41 سال کے حوالدار طاہر محمود شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے اور حوالدار طاہر محمود شہید نے 18 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا ۔

 29 سال کے لانس نائیک مصور شاہین شہید ضلع کوہاٹ کے رہائشی ہیں اور شہید نے 7 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔

 22 سال کے سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے اور شہید نے اپنی زندگی کے 4 سال پاک فوج کو دیئے۔

26 سال کے سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے۔

 سپاہی طیب علی شہید کوپاک فوج میں بھرتی ہوئے صرف ایک سال کا عرصہ ہوا تھا۔  سپاہی طیب علی شہید نے سوگوار پسماندگان میں والدین چھوڑے۔

26 سال کے سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور شہید نے پاک فوج میں 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، ان کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔

میکن کے علاقے مین دہشتگردوں کے اس حملہ سے کامیابی سے نبٹنے کے بعد علاقے میں پاک فوج کا کلئیرنس آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے  پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔