حکم زمان پارک سے ملا، تربیت زمان پارک میں دی گئی، نو مئی حملوں کے مجرموں کے اعترافات

21 Dec, 2024 | 10:19 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  9 مئی حملوں میں ملوث مجرموں نے عدالت کے روبرو تحریری بیانوں میں اعتراف کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیاسی رہنماؤں کے کہنے پر جناح ہاؤس جا کر توڑ پھوڑ کی۔  حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں بانی کے گھر پر ہوئی، حملے کی تربیت بھی زمان پارک میں دی گئی۔

ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق آج ہفتہ کے روز عدالتوں سے نو مئی 2023 کے حملوں میں ملوث مجرموں کے اعترافی بیانات سامنے آ گئے ہیں۔ 

  مجرم حاشر نے اعتراف کیا کہ اس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا، حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی۔ مجرم عاشق خان نے  کہاکہ اسے حملوں کی تربیت زمان پارک میں ملی۔

ایک مجرم جان محمد خان نے کہا کہ اس نے نو مئی کو حملے کے دوران لوٹ مار کی اور  ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر اس شرٹ کو جلادیا۔ 

مجرم شان نے کہا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سیاسی رہنماؤں کے ورغلانے پر جناح ہاؤس جا کر توڑ پھوڑ کی۔ 

مجرم داؤد خان نے اعتراف کیا کہ اس نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ 

 فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنا ئی ہیں۔ ان مجرموں کو ان کے جرائم کی نوعیت کے مطابق دو سال سے دس سال تک قید کی سزائیں دی گئیں۔

نو مئی کے ساںھہ کے دوران درجنوں فوجی اور ریاستی تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے، اب تک چند ہی مقدمات فیصلے تک پہنچے ہیں۔ ان پر تشدد حملوں کے مرکزی ملزموں کے خلاف مقدمات ہنوز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔  کچھ مقدمات میں حال ہی میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ مقدمات کے ٹائل تیزی سے آگے بڑھین گے۔ 

مزیدخبریں