ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   زلزلے کے شدید جھٹکے

   زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے وانواتو کے قریب 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ 
پورٹ ویلا کے بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ریاست وانواتو کے ساحلی علاقے میں آج ایک اور شدید نوعیت کا  زلزلہ آیا ہے۔ تین روز پہلے بھی وانواتو میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے سبب ملک مین مواصلات کا نظام منقطع ہو گیا تھا ور بجلی کی ترسیل بھی بند ہو گئی تھی۔

 17دسمبر کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ آنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس سے کئی کاریں کچلی گئیں۔ زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، جن میں ایک کمپلیکس بھی شامل تھا جس میں متعدد مغربی سفارت خانے تھے۔

آج کے زلزلہ سے ہونے والے نقصانات ابھی سامنے نہیں آئے تاہم عمارات کو نقصان پہنچنے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

وانواتو زلزلوں کا شکار ہ رہتا ہے لیکن 17 دسمبر کو آنے والا زلزلہ "20 سال سے زائد عرصے میں سب سے بڑا زلزلہ" ہے۔