سٹی42: پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پر حملہ کے مقدمہ میں سزا یافتہ دو مجرموں کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔ ان مجرموں کو دس دس سال قید بامشقت کی سزائیں ملی ہیں۔
9 مئی میں 2023 کے سانحہ میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ یہ مجرم وہ ہیں جن پر مقدمے فوجی عدالت مین چلائے گئے تھے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے فوجی عدالتوں مین "سویلین" کا مقدمہ چلانے کے خلاف درخواست کی سمعات کے دوران عدالت نے پہلے فوجی عدالتوں کو ان مقدمات کے فیصلے سنانے سے روک رکھا تھا تاہم گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو مقدمات کے فیصلے اس شرط کے ساتھ سنانے کی اجازت دے دی کہ سنائی گئی سزائیں سپریم کورٹ میں درخواست کے حتمی فیصلہ سے مشروط ہوں گی۔ آج ہفتہ 21 دسمبر کو فوجی عدالتوں نے جناح ہاؤس لاہور اور راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ سمیت کئی فوجی تنصیبات پر حملوں کے 25 مجرموں کو 2 س سال سے لے کر 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔ اب سزا یافتہ مجرموں کو قانون کے مطابق جیلوں میں منتقل کرنے کا مرحلہ بھی آغاز ہو گیا ہے۔ سب سے پہلے جی ایچ کیو حملہ کے دو مجرموں کو اڈیالہ جیل بھیجا گیا ہے جہاں انہیں قواعد کے مطابق وصول کر کے جیل میں قید رکھنے کی کارروائی مکمل کی گئی۔
اڈیالہ جیل پہنچائے گئے مجرموں کے نام راجہ احسان اور عمر فاروق ہیں۔