ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسیحی برادری کیلئے سستا کرسمس بازار

مسیحی برادری کیلئے سستا کرسمس بازار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے سستا کرسمس بازار لگا دیا گیا ۔ 

کوٹ لکھپت بہار کالونی میں سستا کرسمس بازارلگا دیا گیا، جس میں کریانہ،گوشت،پھل،سبزیاں کپڑے، جوتے سستے داموں دستیاب ہیں ۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑنےکرسمس بازارکا افتتاح کیا۔ انہوں نے سٹالز پر اشیاءکے معیار کا جائزہ لیا اور مسیحی مرد و خواتین کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔  

مسیحی برادری نے حکومت کی جانب سے کرسمس بازار لگانے کے اقدام کو سراہا۔ عطاتارڑنےمسیحی برادری کےساتھ کرسمس کیک بھی کاٹا۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کرسمس بازار کے افتتاح کے بعد مسیحی برادری سے خطاب میں کہا کہ میں آپ سے وعدہ کر کے گیا تھا کہ کرسمس کے موقع پر یہاں بازار سجے گا، مجھے فخر ہے کہ آپ لوگ مجھے اپنا بھائی کہتے ہیں، اسمبلی میں بھی فخر سے کہا کہ میں 70 ہزار مسیحی ووٹرز کی نمائندگی کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ اس علاقے کی ترقی ہوگی آپکو آئندہ چند روز میں کام ہوتے دکھائی دیں گے۔ 

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری آزادی ہے میں مسیحی برادری کے حقوق کی ہمشیہ آواز اٹھاتا رہو گا، میں مسیحی عوام کے ووٹوں سے ایم این اے اور وزیر بنا ہوں، میں اپنی قیادت نواز شریف،شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے آپک و کرسمس کی مبارکباد دیتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انتظامیہ سے کہا کہ گرجا گھروں کو بھی سجایا جائے، میں نے آپ سے قبرستان کا وعدہ بھی کیا تھا مجھے وعدہ یاد ہے اور اس پر عمل بھی ہوگا، بہت جلد آپکو قبرستان کے لئے جگہ فراہم کر دی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری میرے دل کے بہت قریب ہے آپکا بھائی ہمشیہ آپکے ساتھ کھڑا رہے گا، الیکشن میں جو وعدے کئے تھے وہ سب پورے ہونگے، یہ پورا ہفتہ ہم مل کر کرسمس کی خوشیاں منائیں گے، میں نے پندرہ فٹ کے کرسمس ٹری کا انتظام کیا ہے وہ بھی ہم یہاں لگائیں گے۔